the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

 (رائٹرز) امریکہ نے شامی باغیوں کو فراہم کی جانے والی ہرطرح کی امداد معطل کردی ہے۔ انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق فوجی اور غیر فوجی امداد کی معطلی کا فیصلہ اسلامک فرنٹ کے جنگجوؤں کی جانب سے فری سیریئن آرمی کے ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر اڈوں پر قبضے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ شام میں صدر بشارالاسد کی فورسز کیخلاف لڑنے کیلئے شامی اپوزیشن کی سپریم ملٹری کونسل کے توسط سے فری سیریئن آرمی کے باغیوں کو امداد فراہم کررہا تھا۔ شام میں



گزشتہ دنوں 6بااثر اسلام پسند باغی دھڑوں کے اتحاد سے اسلامک فرنٹ وجود میں آیا تھا جس نے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کا عزم ظاہر کیا تھا ۔ دوسری جانب 6عرب ملکوں کی تنظیم خلیج تعاون کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے تمام غیرملکی جنگجوؤں کو نکال باہر کیا جائے۔ یہ مطالبہ تنظیم کے کویت میں منعقدہ دوروزہ اجلاس کے اختتام کے موقع پر جاری اعلامیے میں کیا گیا۔ خلیجی ممالک کے سربراہان نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں ایران کے بدلتے ہوئے رجحانات کو بھی سراہا اور کہا کہ ایران اپنے اقدامات کو عملی جامہ بھی پہنائے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.